کراچی میں تنخواہ نہ دینے پر آئی ٹی کمپنی کے سی ای او کو قتل کرنے والے ملزم شعیب کو مقامی عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ملزم شعیب کو پیش کیا گیا۔ جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا سی آر او کرانا ہے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم شعیب نے بتایا کہ کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا ہوں۔ تین ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی۔ کمپنی کے سی ای او نوید سے بات کررہا تھا تو محسوس ہوا کہ یہ میرا مذاق اڑاتا ہے۔ کچن سے چھری اٹھا کر لایا۔ دوبارہ بات چیت کی تو پھر اس کا لہجہ طنزیہ تھا۔ طیش میں آکر چھری کے وار کردیے۔