پی ٹی آئی اسلام آباد میں 6 جولائی کو ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کےصدرعامر مغل کی ڈی سی اسلام آباد سےملاقات میں ترنول کےمقام پرجلسے پر اتفاق ہوگیا،صدرپی ٹی آئی اسلام آباد نےکہا ہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے،ڈی سی نےکہا ہے وہ آج این او سی بھی جاری کر دیں گے،ڈی سی کی جانب سے زبانی منظوری دی گئی ہے،6 جولائی کوراولپنڈی اسلام آباد کی تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ ہوگا۔
صدرپی ٹی آئی اسلام آباد نےمزیدکہا کہ جلسہ میں عوام بھرپور شرکت کریں گے، جلسہ ثابت کرے گا راولپنڈی اسلام آباد پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔