حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ جنگ ہوئی تو اسرائیل کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی آخری حدوں کو چھونے لگی ہے اور کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے جبکہ حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے جس میں عسکری اہداف پر سرخ نشان لگایا گیا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ جنگ ہوئی تو اسرائیل کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہے گا، اسرائیلی فوج شکست خوردہ ہوچکی ہیں لیکن وہ تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔
حسن نصر اللہ نے کہا کہ دشمن ڈرا ہوا ہے اور حزب اللہ کی وجہ سے اسرائیل غزہ میں مذاکرات پر مجبور ہے۔