وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا پنجاب کی فنانشل پاکٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں،عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے،بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے،اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھا رہے ہیں۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری کابینہ اور ٹیم دن رات کام کررہی ہے،اپنے وعدوں اورترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کریں گے،کارکردگی پر ہی ڈی سی کی تعیناتی ہوگی،مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
کابینہ نے 3ماہ میں ریکارڈمہنگائی کم ہونےپروزیراعلی کوخراج تحسین پیش کیا،مریم نواز نےمزیدکہا پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کیلئے ایک ہی ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جائیگا،پورے پنجاب کو سیف سٹی بنایاجائےگا،گندم خریداری سے بچائے پیسے کاشتکار پرخرچ کریں گے،جنوبی پنجاب کے فارمر کو خصوصی طورپر مویشی دئیے جائیں گے،
رورل ہیلتھ پرکبھی توجہ نہیں دی گئی،5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کے لئے فنڈنگ دیں گے،نوازشریف صاحب ہماری محنت کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب کابینہ نے 5446ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے،کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی،ٹیکس بڑھائے بغیرمالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصدکا اضافہ کیا گیا۔