مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے۔
اتوار کو صدر مسلم لیگ ن نوازشریف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملاقات کی جس کے دوران ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی بھی شریک تھے ۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے ، آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سڑکوں چوراہوں پر بے مقصد ہنگاموں سے آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے سیدال خان وفاق کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے موثر کردارادا کریں گے ۔