صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نوکی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف این ای سی کے چیئرمین اور کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے۔
وزیراعظم نے کونسل کا حصہ بنانےکیلئے چار ارکان کی نامزدگی بھی کردی جن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں۔
پنجاب سے مریم اورنگزیب، سندھ سے جام خان شورو، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم اور بلوچستان سے وزیرمنصوبہ بندی ظہور بلیدی بھی ارکان میں شامل ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جو کو بلائے گئے این ای سی اجلاس میں رواں مالی سال کی سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان، پی ایس ڈی پی اور تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔
قومی اقتصادی کونسل آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں کے سالانہ اور حکومتی کمپنیوں کے ترقیاتی پروگرامز کی منظوری دے گی۔