اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔
جمعرات کو سربراہ جے یو آئی اور ممبر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران قائمہ کمیٹیز کی تشکیل سمیت چمن بارڈر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چمن باڈر پر کاروبار پر عائد سختیوں سے مقامی افراد احتجاج کر رہے ہیں ، مقامی افراد سرحد پر چھوٹے موٹے کاروبار کر کے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ سرحد پر عائد سختیوں اور ویزا لے کر روزگار کرنے میں مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت مقامی افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے اسپییکر قومی اسمبلی کو معاملےمیں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر ایاز صادق نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔