لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں قائم گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا سکینڈل سامنے آگیا۔ ہاسٹل مالک سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
طالبات کے مطابق خُفیہ کیمرہ ہاسٹل کے واش روم میں انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا تھا۔ خُفیہ کیمرہ کے ذریعہ ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکیوں کی نہانے کی ویڈیوز بنائی جارہی تھی ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبہ کے چچا کی شکایت پر تھانہ جوہر میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس تفتیشی ٹیم نے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق طالبات نے اپنے بیانات میں واش رومز میں موجود کیمرہ لگنے کی تصدیق کردی۔ لڑکیوں کے ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھی۔
مقدمہ میں وہاڑی کا رہائشی صغیر، شیئخو پورہ کا رہائشی تیور شہزاد، جھنگ کا محمد زبیر، پاک پتن کا عرفان اور رحیم یار خان کا علی حسن کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان 15 کال ہوتے ہو موقع سے فرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس نے ہاسٹل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد خالی کروا دیا۔