وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزارت عظمٰی کا دورہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔ ابوظہبی میں وزیراعظم شہباز شریف اور یو ای اے کے صدر محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم پاکستانی اور یو اے ای کی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، اعلٰی حکومتی عہدیداروں اور اماراتی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر تجارت جام کمال اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔