کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو لیکر خصوصی پرواز باچا خان ائیرپورٹ پشاور پہنچ گئی۔
پاکستانی طلبا کےاستقبال کے لئے والدین رشتہ داروں کے ہمراہ خیبرپختونخواکابینہ کے اراکین وزیر ہائر ایجوکیشن مینا آفریدی، مشیرمشعل آفریدی بھی موجود تھے۔
یہ پروازبشکیک سے پاکستانی طلباء کو لانےکیلئےخیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے خصوصی طورپربھیجی گئی تھی، اس پرواز سے 290 طلباء پاکستان پہنچے۔
دوسری خصوصی پروازصبح پشاور پہنچے گی،خیبرپختونخوا کی طرف سے 4خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا گیا۔