آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن میں ایک ہزار دو سو پچاسی میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی۔
رپورٹس کے مطابق آئیسکو ریجن نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو سو چونسٹھ ایف آئی آرز کا اندراج کرکے ایک سو چونسٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف سات ستمبر سے آپریشن جاری ہے۔ اب تک چوہتر ہزار سے زائد میٹرز چیک کرکے چوری میں ملوث صارفین کو آٹھ کروڑ اٹھہترلاکھ سے زائد کے جرمانے کیے جا چکے۔ بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کے دوران آئیسکو کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپورتعاون حاصل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کا سد باب روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔