سربراہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پرایران مبارکباد کا مستحق ہے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایران نے جوابی کارروائی کر کے ہمت کا مظاہرہ کیا، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے، ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں، امریکی پریس اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، ایران کی جوابی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2005 میں سابق امریکی صدر جارج بش کے دورہ پاکستان میں سرکاری ضیافت میں مجھے مدعو کیا گیا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں ایسے شخص سے ملنا نہیں چاہتا تھا جو مسلم دنیا میں اتنی اموات کا ذمہ دار تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے۔