زمبابوے میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث بھارتی اسپیشل فورسز کا سابق افسر ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔
نیوز مبابوے کے مطابق سدھو سروپ سنگھ کو چند دیگر بھارتیوں کے ہمراہ سینٹرل انٹیلی جنس آرگنائیزیشن نے مشکوک سرگرمیوں پر گرفتار کیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے زمبابوے میں ملازمت کے لیے بھیجے گئے یہ لوگ دراصل پڑوسی ممالک میں انتہائی خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ سرمایہ کاروں کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر موزمبیق سے زمبابوے داخل ہوئے تاکہ چینی سفارتی مفادات کو نقصان پہنچا سکیں۔