ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان تنازع کی شکل ا ختیار کر گیا ہے جبکہ عطا تارڑ نے بھی پرنسپل مائیکل اے تھامسن سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست بھی کی تاہم اس دوران پاکستانی یہ جاننے کیلئے بے چین ہیں کہ اس سکول کی اصل میں فیس کتنی ہے جو کہ یقینی طور پر آپ جاننےکے بعد ششدر رہ جائیں گے ۔
سرکاری سمجھے جانے والے ایچی سن کالج کی فیس ہرگز پرائیوٹ تعلیمی اداروں سے کم نہیں ہے جو کہ اس کی آفیشل ویب سائٹ پر تمام تر لوازمات کے ساتھ موجود ہے ، ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ فیس اور بورڈنگ جارجز ماہانہ بنیاد پر ہے ۔
ویب سائٹ کے مطابق کلاس کے 1، کے 2، کے 3، کے 4، کے 5 کی ٹیوشن فیس 55 ہزار 900 روپے ہے، جبکہ اسی کلاس کے بورڈنگ چارجز 59 ہزار 300 روپے ہیں۔دوسری جانب کے 6، ای 2 اور ایم 1 کلاسز کی ٹیوشن فیسن 61 ہزار 300 روپے ہیں، جبکہ بورڈنگ چارجز 63 ہزار 600 روپے ہیں۔
جبکہ نویں اور دسویں جماعت، ایم 2، سی 1، اور سی 2 کی ٹیوشن فیس 67 ہزار 700 اور ان کے بورڈنگ چارجز 68 ہزار 400 روپے ہیں۔ایف ایس سی 1، ایف ایس سی 2، ایچ 1 اور ایچ 2 کی ٹیوشن فیس 77 ہزار 500 اور اس کے بورڈنگ چارجز 70 ہزار 700 روپے ہیں۔
اسی ویب سائٹ پر مختلف کھیلوں، سفری سہولت سمیت مارکس مینشپ کی بھی فیس موجود ہے۔ٹرانسپورٹیشن کی فیس 15 ہزار روپے درج ہیں، جبکہ رائڈنگ فیس 12 ہزار روپے مختص کی گئی ہیں۔دوسری جانب ایرینا پولو کی فیس 12 ہزار روپے اور مارکسمین شپ کی فیس 6 ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔ساتھ ہی ادارے کی جانب سے نیچے لکھنا تھا کہ فیس اور چارجز میں سالانہ ردوبدل بورڈ کے فیصلوں پر کیا جائے گا۔