ملتان سلطان کے افتخار احمد پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے آل راونڈر افتخار احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں نامناسب رویہ اختیار کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔آل راونڈر کو میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی کےمطابق میچ ریفری علی نقوی نےفیلڈ ایمپائر کی شکایت پر جرمانہ عائد کیا، افتخار احمد نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا،اب مزید کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔