آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےبلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا ہے،آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کےتعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف کوصوبےکی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے شہدا کے خاندانوں، مقامی عمائدین، کسانوں اور سے بات چیت کی۔
آرمی چیف نےشہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر جنرل سید عاصم منیر نےکہا کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔