پاکستان میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی بندش پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آگیا۔
ترجمان میتھیو ملرنےکہاہےکہ امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتا ہے،جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بآسانی رسائی شامل ہے،تاکہ لوگوں ایک دوسرے سے بات کرنے میں دشواری نہ ہو۔
ملک بھرمیں ایکس کی سروس متاثرہونے سےصارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان میں ایکس کی سروس ڈاؤن ہونے کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔