پاکستان کی خطے کے 7 ممالک کیلئے برآمدات 21 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے جار ی کردہ اعداد شمار کے مطابق پاکستان کی 7 ملکوں کوبرآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں مالی سال (2023-24) کے پہلے 7 مہینوں میں 21.68 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
اعداد شمار کے مطابق علاقائی ممالک بشمول افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ کو ملک کی برآمدات 2614.021 ملین ڈالر ہے ،جوکہ جولائی تا جنوری کے دوران پاکستان کی 17977.963 ملین ڈالر کی مجموعی برآمدات کا 14.54 فیصد ہے۔
چین اپنے پڑوسی ممالک کو پاکستان کی برآمدات کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے، پاکستان اپنے قریبی پڑوسی ممالک سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ کے ساتھ اپنی سرحدی تجارت کرتا ہے۔ چین کو پاکستان کی برآمدات اس سال کے سات مہینوں میں 44.53 فیصد اضافے کے ساتھ 1726.679 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 1194.639 ملین ڈالر تھیں۔
افغانستان کو برآمدات 285.177 ملین ڈالر سے 0.08 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 284.927 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔بنگلہ دیش کو ملک کی برآمدات بھی اس سال 479.357 ڈالر سے 23.27 فیصد کم ہوکر 367.776 ملین ڈالر رہیں جبکہ سری لنکا کو برآمدات 182.313 ملین ڈالر سے 24.65 فیصد بڑھ کر 227.254 ملین ڈالر ہوگئیں۔ بھارت کو برآمدات پچھلے سال کے 0.153 ملین ڈالر سے کم ہوکر 0.150 ملین ڈالر ہوگئیں۔
نیپال کو برآمدات 1843 ملین ڈالر سے 2.38 فیصد بڑھ کر 1.887 ملین ڈالر جبکہ مالدیپ کو 4.734 ملین سے 12.45 فیصد بڑھ کر 5.348 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔دوسری جانب زیر جائزہ مدت کے دوران سات علاقائی ممالک سے درآمدات 7153.643 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے دوران 6664.926 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7.33 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔جولائی تا جنوری 2023-24 کے دوران چین سے درآمدات 6959.768 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا جنوری 2022-23 کے دوران 6464.217 ملین ڈالر تھیں جو کہ اس عرصے کے دوران 7.66 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
دیگر ممالک کے درمیان، بھارت سے درآمدات 120.260 ملین ڈالر کی ہیں جب کہ 104.772 ملین ڈالر کی درآمدات میں 15.43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ افغانستان سے درآمدات 61.68 فیصد کم ہو کر 13.389 ملین ڈالر سے 5.130 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا سے درآمدات 32.960 ملین ڈالر سے بڑھ کر 33.945 ملین ڈالر ہو گئیں جبکہ بنگلہ دیش سے پاکستان کی درآمدات گزشتہ سال کے دوران 48.690 ملین ڈالر سے 33.853 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ نیپال سے ملک میں درآمدات میں 69.09 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو 0.495 ملین ڈالر سے 0.153 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔