گائیڈ لائنز

سماء ٹی وی کا پلیٹ فارم ' اداریہ ' آپ کو یہ موقع فراہم کر رہاہے کہ آپ اپنی رائے کالمز ، بلاگز ، نقطہ نظر یا خطوط کی شکل میں ہمیں بھیج سکتے ہیں جو کہ ادارے کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے شائع کی جائے گی ۔ ہمارا مقصد تعمیری مکالمے کو فروغ دینا،علمی تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا، اور متنوع آوازوں کو اجاگر کرنا ہے ۔

ہم ایسے مضامین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو:

  • ✓ عوامی پالیسی، سماجی، ثقافتی، سیاسی، ماحولیاتی اور اقتصادی مسائل پر گہری تجزیاتی نظر اور مباحثہ پیش کریں جو عوامی فہم میں اضافہ کرے
  • ✓ ایسی کہانیاں، رائے، اور خیالات اجاگر کریں جو رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دے
  • ✓ مسائل کے حل پر مبنی مواد پر توجہ مرکوز کریں جو معاشرتی چیلنجز جیسے تعلیم، صحت یا ماحولیاتی مسائل کو حل کرے اور مثبت تبدیلی کی حوصلہ افزائی کریں

وہ مواد جس سے گریز کیا جائے:

  • ⚠ ایسا مواد جو کسی مذہب، اس کی تعلیمات، شخصیات یا پیروکاروں کی بے حرمتی کرے، یا جو مذہبی جذبات کو بھڑکائے یا کسی عقیدے کی غلط نمائندگی کرے
  • ⚠ ایسا مواد جو قومی سلامتی کو کمزور یا خطرے میں ڈال سکتا ہو
  • ⚠ ایسی کوئی بھی تحریر جو مذہب، نسل، جنس یا سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نفرت، تشدد یا امتیاز کو ہوا دے

بھیجنے کا طریقہ

  • • ہم صرف وہی اصل مضامین قبول کرتے ہیں جو خاص طور پر سماء ٹی وی کے لیے لکھے گئے ہوں
  • • آپ کی تحریر 700 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے
  • • ہم صرف مکمل مضامین کا جائزہ لیتے ہیں
  • • ہم گمنام یا فرضی نام سے لکھی گئی تحریریں قبول نہیں کر سکتے
  • • آپ ہمیں اپنے تمام بلاگز درج ذیل ای میل پر بھیج سکتے ہیں: blogs@samaa.tv

ڈس کلیمر

سماء ٹی وی پر ہم پاکستان اور اس سے باہر سامعین اور قارئین کے لیے معلومات کا قابل اعتماد ذریعہ ہونے کے اپنے کردار کی قدر کرتے ہیں۔ اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے،مواد کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ادارے کی گائیڈلائنز کے مطابق ہیں

ہماری ادارتی ٹیم مواد کو ہمارے معیار کے مطابق رکھنے کے لیے ترمیم، مسترد یا حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، ہم جہاں ممکن ہو تعمیری رائے فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ تمام ادارتی فیصلے حتمی ہیں، اور اس معاملے میں ہم آپ کی سمجھ بوجھ اور تعاون کی قدر کرتے ہیں

FOLLOW US