سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس 2024 سینیٹ میں پیش کیا گیا،جسے قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیج دیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس دوہزار چوبیس پیش کیا، جو پہلے سے نافذ ہے اور کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ اس میں چیف جسٹس اور سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی، کیس کی سماعت سے قبل وجوہات دینے کی شرط، اور مقدمات کی ریکارڈنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔
دیوالی کےموقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت پر دینیش کمار نے انہیں لیڈر ماننے کا اعلان کیا،جس پرسینیٹر ہمایوں مہمند سے تلخ کلامی ہوئی۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے ٹوکتے ہوئے انہیں حکومتی بینچز پر بیٹھنے کا مشورہ دیا تو دینیش کمار نے انہیں کھری کھری سناد دیں۔کہا باقی تینوں صوبوں میں دیوالی کی تقریب منائی گئی۔ اگر وزیراعلٰی کے پی دیوالی کا کیک کاٹتے تو انہیں بھی اپنا لیڈر مان لیتا۔
سنیٹر طلال چوہدری نےاحتجاج کے دوران گرفتارخیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو وزیر اعلی کے پی کی جانب سے چھٹیاں دینے کے معاملے پر تنقید کی،بولے وفاق پرحملے میں ملوث ملازمین کے پروموشن أرڈرجاری کیے گئے انہیں پھولوں کے ہار پہنانا کسی بھی طور پر قابل قبول عمل نہیں بعد ازاں اجلاس پیرکی شام ساڑھے چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔