لبنانی دارالحکومت بیروت پر ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے بموں کی بارش کردی۔ رات گئے دس مقامات پر حملے ہوئے۔ دو شہری شہید چار زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے تازہ حملوں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں۔ چوبیس گھنٹے میں مزید پینتالیس شہادتیں ہوئیں۔ جن میں طبی عملے کے چھ ارکان بھی شامل ہیں۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ داغ دیے۔ تین اسرائیلی اور چار غیر ملکی ہلاک ہوگئے۔
عراقی مزاحمتی تنظیم نےبھی اسرائیلی اہداف پرڈرون حملے کیے۔صیہونی فوج نے کچھ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ شام کے شہر القصیر پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس میں دس شہری جاں بحق ہوگئے۔