یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے غیور عوام نے آزادی کے لئے عظیم جدوجہد کی۔
گلگت بلتستان کی عوام کی جدوجہدکا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا،گلگت اسکاوٹس اور مقامی جانبازوں نےڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کر دیا
ڈوگرہ راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاوں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا،14 اگست 1948 کو تقریباً ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا۔
گلگت بلتستان میں ہندو افواج کی شکست کو آ ج بھی ایک بڑا معرکہ تسلیم کیا جاتا ہے،گلگت بلتستان اپنےمنفرد محل وقوع کی وجہ سےدفاعی اہمیت رکھتے ہوئےسیاحتی،معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔
سی پیک کا گیٹ وے،دیامر بھاشا ڈیم جیسے اہم منصوبے کے علاوہ ستر ہزار میٹر سےبلند 50 چوٹیاں اور پولرریجن کے بعد صاف پانی کے سب سےبڑ ےذخائر ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔