اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوشہ خانہ ٹو ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس مقرر کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر تو رجسٹرار آفیس کے اعتراضات ہیں۔ وکیل عائشہ خالد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیےکہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف کنسٹینسی ہے مگر یہاں مرد درخواست گزارہے،بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی۔۔ کل ہی ایک اس طرح کی درخواست میں نے خارج کی ہے۔
رجسٹرارآفیس کا اعتراض ہےکہ وکالت نامہ جولائی کا ہے اورکاز آف ایکشن نومبر کا ہے۔ عدالت نے معاملے پر وکیل شاہ خاور سےمعاونت کا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ ایک روٹین پریکٹس ہیں جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامےدستخط کرالیتے ہیں۔
عدالت نےرجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکردیئے درخواست کو پیرکو مقررکرنے کی ہدایت کردی،وکیل بانی پی ٹی آئی شاہینہ شہاب نےدرخواست پرنوٹسسزجاری کرنےکی استدعاکی توجسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نےریمارکس دئیے کہ قانون فالو ہوگا۔