حکومت نے سخت سردی کے 2 ماہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے، سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے لیے سوئی ناردرن کو ہدایت جاری کردی گئی۔
دسمبر اور جنوری میں پاور پلانٹس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی، فیصلہ گھریلو صارفین کو سردیوں میں بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیےکیا گیا۔
کیپٹو پاوراسٹیشنوں کو دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی روک دی جائے گی، صنعتوں کو بھی گیس نہیں ملے گی،متبادل کے طور پر بجلی فراہم کی جائے گی۔