بورڈ آف ریونیو ( بی او آر ) ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران کی نگرانی اور احتساب کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹیاں قائم کر دی گئی۔
ترجمان بورڈ آف ریونیو کے مطابق بی او آر کی جانب سے محکمہ مال میں شفافیت اور احتساب کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے افسران کی نگرانی اور احتساب کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔
بورڈ آف ریونیو کے فل بورڈ کی جانب سے دو کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔
اکاؤنٹیبلیٹی اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی ون ( 1 ) کے چیئرمین سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ہوں گے جبکہ کمیٹی اراکین میں 4 ممبر بورڈ آف ریونیو شامل ہوں گے۔
اکاؤنٹیبیلیٹی اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی ٹو ( 2 ) کے چیئرمین ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو ہوں گے جبکہ کمیٹی میں دو دیگر ممبرز بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہوں گے۔
بورڈ آف ریونیو میں انٹرنل آڈٹ ونگ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا جو کہ زمینوں کے انتقالات، رجسٹریوں اور دیگر محاصل کا آڈٹ کرے گا۔