داسو ہائیڈل پاور پروجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ دو دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پانچ دہشت گردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جا رہا تھا کہ سمندری روڈ کے قریب اُن کے ساتھیوں نےچھڑانے کی کوشش کی۔فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد محمد حسین اور ایاز ہلاک ہوگئے۔ جبکہ اُن کے تین ساتھی دوسری وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ۔
حکام کےمطابق داسوحملے میں ملوث دہشت گردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی ۔ حملے میں نو چینی باشندوں سمیت تیرا افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔