ارجنٹائن کے فٹبال سٹار لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ ابھی اپنے کیرئیر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں فٹبال سٹار میسی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ابھی کھیل سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اپنے کیرئیر اور کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
میسی نے کہا کہ میں وہ شخص ہوں جو خود تنقیدی ہے، میں جانتا ہوں کہ میں کب اچھا کھیلتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میں کب برا کھیلتا ہوں، جب مجھے لگا کہ ریٹائر ہونے کا وقت آگیا ہے تو میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے یہ فیصلہ کرلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے اچھا لگتا ہے میں مقابلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا کیونکہ مجھے یہی پسند ہے۔
میسی نے اپنی تفریحی ترجیحات کا انکشاف کرتے ہوئے مشہور سیریز گیم آف تھرونز کی تعریف کی اور اسے متعدد بار دیکھنے کا اعتراف بھی کیا۔