ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو ہنگری آئے تو اسے گرفتار کرلیا جائیگا۔
پیٹر میگیار نے کہا کہ ہنگری بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن ہے،قوانین کی پاسداری کریگا، جس شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہوں اسے حراست میں لینا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ اسے اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیاد ملی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ شہری آبادی پر حملوں میں ملوث تھے۔






















