حکیم الامت،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی آج اکیس اپریل کو اٹھاسی ویں برسی مکمل عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،فکرِ اقبال اور کشمیر کا اٹوٹ ابدی تعلق بھی ہے۔
حضرت اقبالؒ نےفکر اورشاعری کےذریعےبرصغیر کےمسلمانوں کوایک الگ قوم ہونےکا شعوردیا،اسی فکری رہنمائی نےقیامِ پاکستان کی جدوجہدکوایک مضبوط نظریاتی بنیادفراہم کی،کشمیراقبالؒ کی سوچ کا اہم مرکز رہا جس کو بارہا انہوں نے اپنی شاعری میں سمویا۔
اقبالؒ کے نزدیک کشمیرمحض ایک خطہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے احساس اور بیداری کی علامت تھا، کشمیری نوجوانوں کی پاکستان سے وابستگی و قربانیاں اقبالؒ کے نظریےاور فکر کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہیں،علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے رہنمائی اور بیداری کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔






















