لاہور ہائیکورٹ نے سات سال کی بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی چودہ سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا
جسٹس شہرام سرور چوہدری نےملزم منورکی اپیل پر سماعت کی،ملزم کے خلاف تھانہ فیصل ٹاون پولیس نے سال 2018 میں مقدمہ درج کیا،ملزم کو لاہورکی سیشن کورٹ نے سال 2021 میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔
وکیل اپیل کنندہ نےبتایا کہ ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں کیا پولیس نےمقدمے میں زیادتی کی دفعات تاخیر سے لگائیں جبکہ سرکاری وکیل نےملزم کی اپیل کی مخالفت کی اورکہا کہ سیشن کورٹ نے سزا قانون کے مطابق سنائی ہے،عدالت نے کاروائی کرتے ہوئےملزم کی اپیل منظور کرلی اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔





















