وزیراعظم شہباز شریف سےصدر یورپی کونسل انتونیو کوسٹا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور علاقائی امن کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی ۔ صدر یورپی یونین نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر یورپی کونسل کو مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مسلسل سفارتی کوششوں کا بتایا۔ عالمی رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ صدر یورپی کونسل نے خطے میں مذاکرات اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہااور کہا یورپی یونین امن عمل کے لیے پاکستانی کوششوں کی ہر ممکن حمایت کے لیے تیار ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دیرپا علاقائی و عالمی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سفارت کاری ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھنے پر زور دیا۔ مستقبل میں بھی باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔





















