سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کے نفاذ کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا اور کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف اسمبلی کےپاس ہی ہے ، ایسے نوٹیفیکیشن سے پنجاب اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں رولنگ پڑھ کر سنا ئی، کہا کہ ٹیکس لگانےکا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہی ہے، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کوئی بھی اتھارٹی کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگا سکتی، ایسے نوٹیفیکیشن سے پنجاب اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا۔
رولنگ پر ارکان کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین کیلئے ڈیسک بجائے گئے ۔ ملک محمد خان کا کہناتھا کہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ایگزیکٹو اتھارٹی کے لگائے گئے ٹیکسز کا جائزہ لے، لاء کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے ۔





















