ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیگریشن ایگزٹ سٹیمپ کیساتھ تھائی لینڈ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عماد عمر کے پاسپورٹ پر موجود امیگریشن ایگزٹ کی ایک مہر جعلی پائی گئی ، آئی بی ایم ایس سسٹم میں بھی ملزم کی بیرون ملک روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا ۔
مسافر نے رقم کے عوض ایجنٹ سے جعلی ایگزٹ اسٹیمپ لگوانے کا اعتراف کیا، مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔





















