مشرق وسطیٰ کی ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ جاری ہے اور اس صورتحال میں پاکستان کی حکومت کی ملکیت میں موجود ڈیزل اور پیٹرول کے ذخیرے کی تفصیل سماء کو موصول ہو گئی ہے ۔
پاکستان سٹیٹ آئل کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کا20دن سے زیادہ کا ذخیرہ موجود ہے،نجی تیل کمپنیز کے پاس پیٹرول اور ڈیزل کااسٹاک اس کے علاوہ ہے،ڈیزل کی 80 فیصد ضرورت مقامی ریفائنریز کی پیداوار سے پوری کی جاتی ہے،عمان سے رواں ماہ کیلئے پیٹرول کے دو کارگو خریدے جا چکے ہیں جو شیڈول کے مطابق آئیں گے۔
حکومتی معاونت سے سعودیہ آرامکو سے بھی پیٹرول کا کارگو حاصل کر لیا گیا ہے،پیٹرول کا ایک اور جہاز اپریل کے پہلے ہفتے کیلئے خریدا جا چکا ہے،ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق کارگوز کی تعداد کا فیصلہ کیا جائے گا،دس مارچ کو کھولے گئے ٹینڈر پر 25 اپریل کو پیٹرول کا دوسرا کارگو مل جائے گا، مختلف ٹینڈرز پر بولیاں 13 مارچ تک کارآمد ہوں گی ،اپریل کیلئے پیٹرول کا ایک اور ٹینڈر 16 مارچ کو کھلے گا۔
آبنائے ہرمز کی بندش تیار مصنوعات اور مقامی ریفائنریز کی پیداوار دونوں کیلئے خطرہ ہے،آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث کویت پیٹرولیم سے دو تیارکارگوز پاکستان نہ پہنچ سکے،آنیوالے زرعی سیزن اور اسٹریٹجک اسٹاک جمع کرنے کیلئے متبادل ذرائع آپشن پر بھی نظر ہے۔






















