لاہورمیں رائیونڈ کےقریب کھلے مین ہول میں گرنےسے دو سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 2 سالہ فہد علی کھیلنے کیلئے گھر سے نکلا لیکن مین ہول میں گر گیا، اہل محلہ نے سیوریج کا پانی جمع ہونے پر گٹرکا دھکن ہٹارکھاتھا، بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد دو افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ متعلقہ اداروں کی غفلت کا تعین کیا جا رہاہے اور کارروائی کی جائے گی ۔






















