امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ہم نے ایران کے 42 بحری جہاز 3 دن میں تباہ کیے،ایران سے ہماری فوجی جس طرح واپس آرہے ہیں ایسے نہیں آنا چاہیے تھا، میں ایران میں مرنے والے فوجیوں کے خاندان سے ملنے جارہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ جب بھی جنگ ہوتی ہے جانی نقصان ہوتا ہے، ہماری کوشش ہے جانی نقصان کم سے کم ہو،ہمارے بی 2 بمبار حملہ نہ کرتے تو ایران نے ایٹمی ہتھیار بنا لیا ہوتا۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہناتھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں جنوبی امریکی ممالک کے سربراہاں کا اجلاس ہوا جس دوران ان کا کہناتھا کہ ہم نے ایران کی نیوی، فضائی طاقت اور مواصلاتی نظام تباہ کردیا، ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پاکستان اور بھارت میں جنگ تجارت کے ذریعے روکوائی۔





















