سعودی عرب نے نجی شعبے کے لیے عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان میں 21،22 اور 23 مارچ 2026 عید الفطر کی 3 چھٹیوں کا امکان ہے۔
عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات بدھ 18 مارچ ( 29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
کابینہ ڈویژن نے2026میں عام تعطیلات، اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت 21،22 اور 23 مارچ 2026 عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔




















