بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج ممکن نہیں،اٹھارہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ سامنے آگئی۔
امریکی میڈیا کےمطابق خفیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں خبردارکیاگیا ہےکہ بڑے پیمانے پرفوجی حملہ بھی ایران کی موجودہ حکومتی اور فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔
اخبار کےمطابق یہ رپورٹ نیشنل انٹیلیجنس کونسل کےسینئرتجزیہ کاروں نےمرتب کی ہےجو امریکا کی اٹھارہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹیں تیار کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاکہ اگرآیت اللہ خامنہ ای کوقتل کیاگیاتوایران کی مذہبی اورفوجی قیادت پہلے سے طے شدہ پروٹوکول کےمطابق ردعمل دےگی،ایران کی اپوزیشن کا ملک پرکنٹرول حاصل کرنےکا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔






















