ایم جی نے پاکستان میں ہائبرڈ پلس اورسپرہائبرڈ کے ساتھ آل نیوایم جی ایچ ایس باضابطہ طورپرمتعارف کرا دی ہے۔نئی لانچنگ ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پہلی بڑی پیش رفت قراردی جا رہی ہے۔
ایم جی موٹرپاکستان نےلاہورپلانٹ میں اپنی نئی گاڑی آل نیوایم جی ایچ ایس باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ، جس کے ساتھ پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی نیوانرجی وہیکلزمارکیٹ میں دونئے ویریئنٹس بھی پیش کئے گئے ہیں۔
کمپنی کے سی ای او مسٹرشائو نے کہاہم پاکستان میں صارفین کیلئے مزید آپشنزاورجدت لانے پرانتہائی پرجوش ہیں۔ 2020سے ہم ملک میں نیوانرجی وہیکلز ٹرانزیشن کو فروغ دینے میں صف اول کمپنی کا کردارادا کر رہے ہیں اور اس نئے ماڈل کے ساتھ ہم اس رفتار کومزید تیز کرنا چاہتے ہیں۔نئے ماڈل میں بیرونی ڈیزائن کو ازسرنوترتیب دیا گیا ہے جبکہ اندرونی حصہ بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔
دونوں ویریئنٹس میں نئی جنریشن کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ ایچ ایس ہائبرڈ پلس روایتی ہائبرڈ تجربے کو نئی جہت دیتا ہے۔ دوسری جانب سپر ہائبرڈ جو کہ پلگ ان ہائبرڈہے،صرف بیٹری پرایک سوپینتیس کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہےایس اے آئی سی موٹرکےسینئر نمائندےکا کہنا تھا کہ ”پاکستان ہمارے لئے ایک اہم اسٹریٹجک مارکیٹ ہے۔ ملک میں تیزی سے بڑھتی سولراپنائیت اورماحولیاتی تبدیلیوں کےرجحان نے الیکٹرک موبیلیٹی کی ضرورت کو مزید تقویت دی ہے۔





















