اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 9 پیسے پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جہاں امریکی کرنسی 3 پیسے سستی ہو کر 278 روپے 82 پیسے پر بند ہوئی۔





















