سپارکو کے انسانی خلائی مشن میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان کے دو خلا باز امیدوار خرم داؤد اور محمد ذیشان علی تجربات کیلئےخلا میں جائیں گے۔
دو پاکستانی خلا باز خرم داؤد اور محمد ذیشان علی جدید تربیت کے لیے چین روانہ ہوگئے ۔ پاکستان پہلی مرتبہ چائنا اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے، جو 2026 کے آخر میں متوقع ہے۔
اس مشن کے دوران ایک پاکستانی خلا باز 'شین زو' مشن میں بطور پے لوڈ ایکسپرٹ مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دے گا۔ ان تجربات کا دائرہ کار مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف سائنس اور بائیو ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں پر مشتمل ہوگا، جن کے نتائج ماحولیاتی تبدیلیوں، غذائی تحفظ اور صنعتی جدت میں معاون ثابت ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشن میں شرکت پاک چین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔





















