پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سماء کی خبر پر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والی چار ویب سائٹس بلاک کر دیں۔
غیررجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت روکنے کیلئے پی ٹی اے کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ غیررجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات بیچنے والی چار ویب سائٹس بلاک کردی گئیں۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے خط لکھ کر پی ٹی اے کو ان ویب سائٹس کی نشاندہی کی تھی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ڈریپ سے جن ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجزکی نشاندہی کی جائے گی ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
پی ٹی اےغیررجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی تشہیر اور آن لائن فروخت کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کی بندش کیلئے بھی کوشاں ہے۔





















