چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں پی ٹی آئی کا موقف لیڈرشپ پیش کرتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ہر منگل کو ہم اڈیالہ جیل آتے ہیں،ہماری خواہش ہے پاکستان ترقی کرے اور اس ملک کو عزت ملے،ہمیں خوشی ہے دنیا کے بڑےچوہدری صلح کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔
بیرسٹرگوہر کا کہناتھا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پراس کےدشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو،دہشتگردی پر ہمارا واضع موقف ہے کہ اسے ختم ہونا چاہیے،دہشت گردوں کو کوئی چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے،9 اپریل کا جلسہ منسوخ کرنے سے متعلق بانی کا پیغام آیا تھا،بانی کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر فیملی کو تحفظات ہیں، سب کو کہا ہےجو بھی بات ہو پارٹی کے اندر کریں باہرنہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مردان جلسے میں اچکزئی صاحب کیوں نہیں آئے اس بارےان سےابھی بات نہیں ہوئی،سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے اس کی تفصیل نہیں بتا سکتا،اچکزئی صاحب کو بانی نے ذمہ داری دی ہے،بانی کی ہدایات ہیں اچکزئی صاحب جو فیصلہ کریں گےا سے فالو کرنا ہے،اچکزئی صاحب کی اگر کوئی ناراضی ہے ہم دور کریں گے،خوشی ہے بشریٰ بی بی کی سرجری کے بعد انکی فیملی کی ملاقات ہوئی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی کی فیملی ہمارے لیے قابل عزت ہے جو کچھ بن پا رہا ہے ہم کر رہے ہیں،فیملی سمجھتی ہے اسے زیادہ ہو سکتا ہے جو کچھ ہم کر رہے ہیں،بانی کی بہنوں کے حوالے سے کسی کو سخت لہجہ استعمال نہیں کرنا چاہیے،میں جب سے چیئرمین ہوں علیمہ خان نے کبھی کوئی ہدایات مجھے نہیں دیں،تسلیم کرتا ہوں شاید ہم ورکرز کی توقعات پر پورا نہیں اترے ہیں،ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں بانی کی ہدایات کے مطابق کرتے ہیں۔






















