ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس دوران حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسحاق ڈار نے جنگ بندی میں توسیع پر غور کی بھی درخواست کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری پر مسلسل زور دیا۔ ان کا کہناتھا کہ مذاکرات ہی چیلنجز سے نمٹنے اور دیر پاعلاقائی امن واستحکام کا واحد قابل عمل ذریعہ ہے۔
اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کے درمیان روابط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فریقین جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں،بات چیت اور سفارت کاری کو موقع دیں۔
امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن اور مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔






















