وزیراعظم شہبازشریف نے سماء نیوز کے لندن میں بیورو چیف اظہر جاوید سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی ، شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے فروغ کے لیے پرامید اور ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، پاکستان کا عالمی امیج بہتر ہورہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ ملک کے بارے میں مثبت تاثر مزید مضبوط ہوا ہے، سید عاصم منیر نے امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے، عاصم منیر پاکستان اور خطے میں استحکام کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور پاکستان کا پیغام دنیا بھر میں امن اور استحکام کاہے۔






















