وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے آج شاعر مشرق کی تعلیمات کو یاد کرنے کا دن ہے۔ برصغیر میں علیحدہ مسلم ریاست پاکستان کا تصور علامہ محمد اقبال کی ہی فہم و دانش کا مظہر ہے۔
شاعر مشرق، حکم الامت، مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کے 88 ویں یوم یوم وفات پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو نئی راہ دکھائی، نوجوان نسل کو انہوں نے شاہین سے تشبیہہ دی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ علامہ محمد اقبال دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے حقیقی رہنما کے طور پر ابھرے، ہر مسلمان علامہ اقبال کی برسی پر انکی کی مغفرت کے لئے دعا گو ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا آج کے معروضی حالات میں دوبارہ اقبال جیسی شخصیت کی ضرورت ہے۔






















