ارسا نے ملک کے آبی ذخائر، صوبوں کو دیئے جانے والے پانی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔
ارسا کےمطابق صوبہ پنجاب کےپانی میں گزشتہ روز کےمقابلے 1100 کیوسک اضافہ کردیا،صوبہ پنجاب کے پانی کےحصص میں دو روزمیں 11 ہزار200 کیوسک اضافہ کیاگیا،صوبہ پنجاب کو آج 55 ہزار 900 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے،صوبہ سندھ کو 50 ہزار کیوسک، بلوچستان کو 500 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
ارسا کےجاری اعدادو شمار کےمطابق خیبر پختونخواہ کو 2 ہزار 300 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا،پانی کی زائد فراہمی سےپن بجلی کی پیداوارمیں اضافہ اورشارٹ فال میں مزیدکمی آئےگی،چاروں صوبوں کو آج 1 لاکھ 08 ہزار 700 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔
دریائےسندھ میں پانی کی آمد 36 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 30 ہزارکیوسک ریکارڈکیا جارہا ہے،جبکہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 32 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 68 ہزار 300 کیوسک،اخراج 54 ہزار 900،دریائےچناب میں پانی کی آمد 17 ہزار 500 کیوسک،اخراج 5 ہزار 100، دریائےکابل میں پانی کی آمد 47 ہزار 200 کیوسک،اخراج 47 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔




















