پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کردیا ہے جس کی تصدیق سٹیٹ بینک کی جانب سے بھی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 23 اپریل کو یو اے ای کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر ادا کرنا ہیں، پاکستان کو دو روز قبل ہی سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں، پاکستان نے یورو بانڈز کی فروخت سے کل ہی 500 ملین ڈالر بھی حاصل کئے ہیں۔
ذرائع سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یو اے ای کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا،بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے۔






















