ن لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں اسکائی گلاس برج پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے سدباب کے لیےعالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں چٹا موڑ،دریا گلی، بانسرہ گلی،نمل اورجھیکا گلی میں متاثرین کی بحالی کا حکم دیاگیا،شوالا، سوزو اوربرروری میں ہاسپٹیلٹی زونز قائم کرنے اورنجی شعبےکےتعاون سے فائیو اسٹارمعیار کےہوٹل تعمیر کرنے اور تجاوزات کے باعث گرائی گئی عمارتوں کا ملبہ فوری ہٹانےکی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں ریچ بل روڈسمیت دیگرسڑکوں کی چوڑائی 10 فٹ بڑھانےکا فیصلہ بھی کیاگیا،اس کے علاوہ تین نئےپارکس کےقیام کےمنصوبوں کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں انگوری روڈ پارک، ایم آئی ٹی پارک اور اریاڑی پارک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں دریائےجہلم سےواٹر سپلائی اسکیم کی فزیبیلٹی رپورٹ 30 اپریل تک مکمل کرنےکا حکم دیا گیا اور پنجاب میں پہلا فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔





















