پی سی بی نے پاکستان زمبابوے ویمن سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
سری لنکاکی نمالی پریرا وائٹ بال سیریزمیں فیلڈ ایمپائرکےفرائض انجام دیں گی،کامران چوہدری ون ڈےسیریزمیں میچ ریفری،علی نقوی ٹی20میں میچ ریفری ہونگے۔
پہلےون ڈے میچ میں نمالی پریرا اورذوالفقارجان آن فیلڈ ایمپائر ہوں گے،طارق رشید تھرڈ ایمپائر ہونگے جبکہ حمیرا فرح ریزرو ایمپائر ہونگی۔





















